فهرس الكتاب

الصفحة 2833 من 6343

{ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰـهِ عَلَيْكُمْ } " اور اگر تم پر اللہ کا فضل نہ ہوتا۔" جس نے تمہیں ہر جانب سے گھیر رکھا ہے { وَرَحْمَتُهُ وَأَنَّ اللّٰـهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ } " اور اس کی رحمت اور یہ کہ اللہ بڑا شفیق اور نہایت مہربان ہے۔" تو وہ تمہارے سامنے یہ احکام، مواعظ اور جلیل القدر حکمتیں بیان نہ کرتا نیز وہ اس شخص کو ڈھیل اور مہلت بھی نہ دیتا، جو اس کے حکم کی مخالفت کرتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم اور اس کی رحمت ہے اور یہ اس کا وصف لازم ہے کہ اس نے تمہارے لیے دنیاوی اور اخروی بھلائی کو ترجیح دی جسے تم شمار نہیں کرسکتے۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر اس گناہ کے ارتکاب سے منع کیا ہے وہاں عام طور پر دیگر گناہوں کے ارتکاب سے بھی روکا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت