اللہ تبارک وتعالی، آخرت کو اور اجساد کے دوبارہ زندہ کرنے کو بعید سمجھنے والوں کے لیے واضح دلیل بیان کرتے ہوئے فرماتا ہے: {ءَاَنْتُمْ } اے انسانو ! کیا تمہارا { اَشَدُّ خَلْقًا اَمِ السَّمَاءُ} " بنانا زیادہ شدید ہے یا آسمان کا؟ " جو بڑے بڑے اجرام، طاقت ور مخلوق اور انتہائی بلندیوں والا ہے {بَنٰیہَا} اسے اللہ تعالیٰ نے بنایا ہے۔