فرمایا: {فَضَرَبْنَا عَلَىٰ آذَانِهِمْ فِي الْكَهْفِ} " پس تھپک دیے ہم نے ان کے کان اس غار میں" یعنی کہ انہیں سلا دیا {سِنِينَ عَدَدًا} " چند سال گنتی کے" اور یہ تین سونو سال کا عرصہ ہے۔ اس نیند میں ان کے دلوں کے لیے اضطراب اور خوف سے اور ان کی قوم سے حفاظت تھی۔