{یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ} جس روز زمین اور پہاڑ بہت بڑے خوف سے کانپ اٹھیں گے { وَکَانَتِ الْجِبَالُ} اور زمین پر مضبوطی سے جمے ہوئے ٹھوس اور سخت پہاڑ { کَثِیْبًا مَّہِیْلًا} ریت کے بھر بھرے ٹیلے بن جائیں گے ، یعنی بکھری ہوئی ریت کی مانند، پھر اس کے بعد یہ ریت آہستہ آہستہ پھیل کر اڑتا ہوا غبار بن جائے گی۔