فهرس الكتاب

الصفحة 2836 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے عفت مآب عورتوں پر بہتان لگانے والوں کو سخت وعید سناتے ہوئے فرمایا: { إِنَّ الَّذِينَ يَرْمُونَ الْمُحْصَنَاتِ } " وہ لوگ جو تہمت لگاتے ہیں پاک دامن عورتوں پر۔" یعنی فسق وفجور سے پاک عورتیں { الْغَافِلَاتِ الْمُؤْمِنَاتِ } ''بے خبر، مومن عورتوں پر۔" یعنی جن کے دلوں میں کبھی بدکاری کا خیال بھی نہیں گزرا { لُعِنُوا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ } " ان پر دنیا و آخرت میں لعنت ہے۔" اور لعنت صرف کسی بڑے گناہ پر کی جاتی ہے اور لعنت کو موکد اس طرح کیا گیا ہے کہ اس کا دنیا و آخرت میں ان کو مود قرار دیا گیا ہے { وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ } " اور ان کے لیے عذاب عظیم ہے۔" یہ عذاب عظیم اس لعنت پر مستزاد ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی رحمت سے دور کیا اور ان پر اپنا غضب نازل فرمایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت