{ فَلَہُمْ } پس ان کے لیے ان اعمال کی وجہ سے بلند منازل ہیں اور { اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ} منقطع نہ ہونے والا اجر ہے بلکہ ان کے لی وافر لذتیں، متواتر فرحتیں اور بکثرت نعمتیں ،اتنے عرصے تک حاصل ہوں گی جو کبھی ختم نہیں ہو۔ گا وہ ایسی نعمتوں (بھری جنت ) میں رہیں گے جو کبھی نہیں بدلے گی جس کے پھل اور سائے دائمی ہوں گے۔