{ وَمِنْ آبَائِهِمْ } یعنی ان انبیائے مذکورین کے آباؤ اجداد میں سے {وَذُرِّيَّاتِهِمْ وَإِخْوَانِهِمْ ۖ} " اور ان کی اولاد اور بھائیوں میں سے" یعنی ہم نے ان کے آباؤ اجداد، ان کی ذریت اور ان کے بھائی بند لوگوں کو ہدایت سے نوازا {وَاجْتَبَيْنَاهُمْ} " ہم نے ان کو چن لیا" {وَهَدَيْنَاهُمْ إِلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ} " اور ان کی صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کی۔"