اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان آیات کا ذکر فرمایا جن کا عینی مشاہدہ کیا جاسکتا ہے اور بندوں کی طرف انہیں پھیر دیا تاکہ بندے اپنے رب کو پہنچان لیں، اس کا شکرادا کریں اور اس کو یاد رکھیں مگر اس کے باوجود { فَأَبَىٰ أَكْثَرُ النَّاسِ إِلَّا كُفُورًا } اکثر لوگوں نے فساد اخلاق اور فساد طبائع کی بنا پر کفر اور ناشکری ہی کا رویہ اختیار کیا۔