اس لیے اللہ تعالیٰ نے دونوں فریقوں کے درمیان امتیاز اور تفریق کی ہے ۔فرمایا: {لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ} " تم اپنے دین پر اور میں اپنے دین پر۔" جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَىٰ شَاكِلَتِهِ } (بنی اسرائیل:۱۷؍۸۴) " کہہ دیجئے: ہر شخص اپنے اپنے طریقے کے مطابق عمل کرتا ہے۔" فرمایا: {أَنتُم بَرِيئُونَ مِمَّا أَعْمَلُ وَأَنَا بَرِيءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ } ( یونس: ۱۰؍۴۱) " جو کچھ میں کرتا ہوں تم اس سے بری ہو اور جو کچھ تم کرتے ہو میں اس سے بری ہوں۔"