{وَّاَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَمِنَّا الْقٰسِطُوْنَ} " اور بے شک ہم میں بعض فرماں بردار ہیں اور بعض (نافرمان) گناہ گار ہیں۔" یعنی صراط مستقیم سے ہٹنے اور اس کو چھوڑنے والے { فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰیِٕکَ تَحَرَّوْا رَشَدًا} پس جو فرماں بردار ہوئے ۔ انہوں نے رشد وہدایت کاراستہ پا لیا ، جو ان کو جنت اور اس کی نعمتوں تک پہنچاتا ہے۔