فهرس الكتاب

الصفحة 3836 من 6343

{وَ} " اور" یہ بھی انتہائی تعجب خیز بات ہے کہ {إِذَا ذُكِّرُوا} " جب انہیں (اس چیز) کی یاددہانی کرائی جاتی ہ'' جسے وہ اپنی عقل و فطرت میں پہچانتے ہیں اور ان کی توجہ اس طرف مبذول کرائی جاتی ہے { لَا يَذْكُرُونَ} " تو وہ توجہ نہیں کرتے۔" اگر یہ جہالت ہے تو یہ ان کی کند ذہنی کی سب سے بڑی دلیل ہے کیونکہ ان کو ایک ایسی چیز کی یاد دہانی کرائی گئی ہے۔ جو ان کی فطرت میں راسخ ہے اور عقل اسے جانتی ہے اور اس میں کوئی اشکال نہیں اور اگر یہ تجاہل اور عناد کی بنا پر ہے تو یہ عجیب تر ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت