فهرس الكتاب

الصفحة 4121 من 6343

{فَأَذَاقَهُمُ اللّٰـهُ} " پس اللہ نے انہیں چکھایا۔" یعنی اس عذاب کے ذریعے سے {الْخِزْيَ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا} دنیا میں رسوائی کا مزا چکھایا، چنانچہ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کی مخلوق کے ہاں رسوا ہوگئے۔ { وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ} " اور آخرت کا عذاب تو بہت بڑا ہے، کاش ! وہ جان لیتے۔" اس لئے ان لوگوں کو اپ کی تکذیب پر جمے رہنے سے بچنا چاہئے، ورنہ ان پر بھی وہی عذاب نازل ہوگا جو گزشتہ قوموں پر نازل ہوا تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت