فهرس الكتاب

الصفحة 2256 من 6343

اسی لئے فرمایا: {وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِّلْكَافِرِينَ عَرْضًا } " اور دکھلا دیں گے ہم جہنم اس دن کافروں کو سامنے" جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ } (الشعراء: 26 ؍91) " اور دوزخ گمراہوں کے سامنے لایا جائے گا۔" یعنی کفار کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ یہ ان کا ٹھکانہ بنے اور تاکہ کفار جہنم کی بیڑیوں، اس کی بھڑکتی ہوئی آگ، اس کے ابلتے ہوئے پانی اور اس کی ناقابل برداشت سردی سے متمتع ہوں اور اس کے عذاب کا مزا چکھیں جس سے دل گونگے اور کان بہرے ہوجائیں گے یہ ان کے اعمال کا نتیجہ اور ان کے افعال کی جزا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت