فهرس الكتاب

الصفحة 1952 من 6343

{إِن تَحْرِصْ عَلَىٰ هُدَاهُمْ} " اگر آپ خواہش رکھیں ان کی ہدایت کی" اور اس بارے میں آپ اپنی جدوجہد صرف کریں {فَإِنَّ اللّٰـهَ لَا يَهْدِي مَن يُضِلُّ} " تو اللہ اس کو ہدایت نہیں دیتا جس کو وہ گمراہ کر دے" اگرچہ وہ ہدایت کا ہر سبب ہی کیوں نہ استعمال کرلے، اللہ تعالیٰ اسے ہدایت سے نہ نوازے گا۔ {وَمَا لَهُم مِّن نَّاصِرِينَ } " اور ان کے لئے کوئی مددگار نہیں" جو اللہ کے عذاب کے مقابلے میں ان کی مدد کرسکیں اور ان کو اللہ کے عذاب سے بچا سکیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت