{حَتَّىٰ إِذَا أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم} یعنی جب ہم نے ان لوگوں کو پکڑ لیا جو اللہ تعالیٰ کی نعمتوں سے متمتع ہیں جو صرف ناز و نعمت اور خوشحالی کے عادی ہیں اور انہیں کبھی کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔ { بِالْعَذَابِ } " عذاب کے ساتھ" یعنی جب ہم نے ان کو عذاب کی گرفت میں لے لیا اور انہیں نے بھی عذاب کو دیکھ لیا۔ {إِذَا هُمْ يَجْأَرُونَ} تب وہ چیخنے اور چلانے لگے کیونکہ انہیں ایک ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جو ان کی گزشتہ حالت سے مختلف تھی۔