فهرس الكتاب

الصفحة 3198 من 6343

{ وَجَحَدُوا بِهَا } " اور انہوں نے اس کا انکار کیا۔" یعنی انہوں نے اللہ تعالیٰ کی آیات کا انکار کرتے ہوئے ان سے کفر کیا۔ { وَاسْتَيْقَنَتْهَا أَنفُسُهُمْ } " حالانکہ ان کے دل اس کو مان چکے تھے۔" یعنی ان کا انکار کسی شک و ریب پر مبنی نہیں تھا۔ انہوں نے آیات الٰہی کی صحت کے علم اور یقین کے باوجود ان کا انکار کیا۔ { ظُلْمًا } یعنی انہوں نے اپنے رب کے حق اور خود اپنے آپ ظلم کرتے ہوئے { وَعُلُوًّا } حق اور بندوں پر غلبہ اور انبیاء و مرسلین کی اطاعت کے مقابلے میں تکبر کا اظہار کرتے ہوئے، اللہ تعالیٰ آیات کا انکار کیا۔ { فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُفْسِدِينَ } " پس دیکھئے مفسدوں کا کیسا (بدترین) انجام ہوا۔" اللہ تعالیٰ نے ان کو تباہ و برباد کردیا، ان کو سمندر میں غرق کیا، انہیں رسوا کی اور ان کی رہائش گاہوں اور مساکن کا اپنے کمزور بندوں کو وارث بنایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت