فهرس الكتاب

الصفحة 5166 من 6343

یعنی جس روز اللہ تعالیٰ مخلوق کو دوبارہ زندہ کرے گا {جَمِیْعًا} "سب کو"تو وہ اپنی قبروں سے تیزی سے نکل کھڑے ہوں گے، پھر وہ انہیں ان کے اعمال کی جزا دے گا { فَیُنَبِّئُہُمْ بِمَا عَمِلُوْا} چنانچہ انہوں نے جو اچھے برے اعمال کیے ہوں گے اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال سے آگاہ کرے گا ،کیونکہ اسے ان تمام اعمال کا علم ہے اور {أَحْصَاهُ اللَّهُ} اللہ تعالیٰ نے ان اعمال کو لوح محفوظ میں درج کررکھا ہے اور حفاظت پر مامور ملائکہ کرام کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ ان اعمال کو درج کرتے رہیں ۔ {وَ} "اور" عمل کرنے والوں کی حالت یہ ہے کہ { نَسُوهُ } انہوں نے اپنے اعمال کو فراموش کردیا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو شمار کررکھا ہے ۔ {وَاللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ شَہِیْدٌ} اللہ تعالیٰ تمام ظاہری باتوں، تمام اسرار نہاں اور تمام چھپی ہوئی چیزوں کو دیکھتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت