فهرس الكتاب

الصفحة 1941 من 6343

{ قَدْ مَكَرَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ} " تحقیق سازش کی ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے" یعنی جنہوں نے اپنے رسولوں کے خلاف سازشیں کیں اور ان کی دعوت کو ٹھکرانے کے لئے مختلف قسم کے حیلے ایجاد کئے اور اپنے مکر و فریب کی اساس اور بنیاد پر خوفناک عمارت اور محل تعمیر کئے۔ {فَأَتَى اللّٰـهُ بُنْيَانَهُم مِّنَ الْقَوَاعِدِ} یعنی اللہ کے عذاب نے ان کے مکرو فریب (کی عمارتوں) کو بنیادوں اور جڑوں سے اکھاڑ پھینکا ، {فَخَرَّ عَلَيْهِمُ السَّقْفُ مِن فَوْقِهِمْ } " پس گری پڑی ان پر چھت" سازشوں کا تانا بنا بن کر انہوں نے مکر و فریب کی جو عمارت کھڑی کی تھی ان کے لئے عذاب بن گئی جس کے ذریعے سے ان کو عذاب دیا گیا۔ {وَأَتَاهُمُ الْعَذَابُ مِنْ حَيْثُ لَا يَشْعُرُونَ} " اور آیا ان کے پاس عذاب، جہاں سے ان کو خبر نہ تھی" اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے سمجھا کہ یہ عمارت ان کو فائدہ دے گی اور ان کو عذاب سے بچا لے گی مگر اس کے برعکس انہوں نے جو بنیاد رکھی تھی وہ ان کے لئے عذاب بن گئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت