فهرس الكتاب

الصفحة 4308 من 6343

{ وَإِذَا أَنْعَمْنَا عَلَى الْإِنسَانِ } " یعنی جب ہم انسان کو صحت اور رزق وغیرہ کی نعمت سے بہرہ ور کرتے ہیں { أَعْرَضَ } تو وہ اپنے رب اور اس کی شکرگزاری سے روگردانی کرتاہے ۔ { وَنَأَىٰ بِجَانِبِهِ } تکبر اور خود پسندی کی بناء پر کنارہ کش ہوجاتا ہے۔ { وَإِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ } " اور اگر اسے برائی پہنچتی ہے۔" یعنی اگر مرض اور فقر اسے آلیتا ہے { فَذُو دُعَاءٍ عَرِيضٍ } تو عدم صبر کی بنا پر بہت دعائیں کرتا ہے، پس کوئی بھی تنگی میں صبر کرتا ہے نہ فراخی میں شکر، سوائے اس شخص کے جس کو اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت