فهرس الكتاب

الصفحة 5853 من 6343

یہ چیز اس پر ایمان لانے اور اس کے قبول کرنے کی موجب ہے، لیکن اس کے باوجود انسان نے ناشکری ہی کی، اس لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {قُتِلَ الْاِنْسَانُ مَآ اَکْفَرَہٗ} " انسان ہلاک ہوجائے کیسا ناشکرا ہے ؟ " اس نے اللہ تعالیٰ کی نعمت کی کیسے ناشکری کی؟ حق کے واضح ہوجانے کے بعد بھی اس کے ساتھ کتنا شدید عناد رکھا؟ حالانکہ وہ کمزور ترین چیز ہے ،اللہ تعالیٰ نے اسے ایک حقیر پانی سے پیدا کیا ، پھر اس کی تخلیق کا اندازہ مقرر کیا اور اسے نک سک سے درست کرکے کامل انسان بنایا اور اس کے ظاہری اور باطنی قو ی کو مہارت سے بنایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت