پس وہی کچھ ہوا جو حضرت یعقوب علیہ السلام سمجھتے تھے، چنانچہ وہ کہنے لگے: {تَاللَّـهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ} " اللہ کی قسم ! آپ تو اسی پرانی غلطی میں ہیں" یعنی آپ تو ہمیشہ محبت کے سمندر میں سرگرداں رہیں گے، آپ نہیں جانتے کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں۔