فهرس الكتاب

الصفحة 5403 من 6343

جب اللہ تعالیٰ نے ذکر فرمایا ہےکہ اس نے اپنے رسولوں کی تکذیب کرنے والوں کے ساتھ کیا کیا، انہیں کیسا بدلہ دیا، دنیا کے اندر ہی ان پر عذاب بھیج دیا اور اپنے رسولوں اور ان کے پیروکاروں کو بچا لیا۔ یہ قیامت کے روز اخروی جزا اور اعمال کے کامل بدلے کا مقدمہ ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے بہت ہولناک واقعات کا ذکر فرمایا ہے جو قیامت سے پہلے وقوع پذیر ہوں گے ان میں سے اولین واقعہ یہ ہوگا کہ اسرافیل { فِي الصُّورِ } صور پھونکیں گے جب اجساد مکمل ہوجائیں گے { نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ } ۔ " ایک دفعہ پھونک ماری جائے گی۔" پس روحیں نکل آئیں گی اور ہر روح اپنے جسد میں داخل ہوجائے گی، تب تمام لوگ رب کائنات کے سامنے کھڑے ہوجائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت