فهرس الكتاب

الصفحة 2931 من 6343

یعنی وہ اکیلا اللہ تعالیٰ ہی ہے جس نے دو سمندروں کو ملا رکھا ہے، ایک لذیذ اور شیریں پانی، اور یہ روئے زمین پر بہنے والے دریا ہیں، دوسرا تلخ اور شورپانی۔ دونوں کی منفعت بندوں کے مصالح کے لئے ہے۔ { وَجَعَلَ بَيْنَهُمَا بَرْزَخًا } " اور اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل کر رکھا ہے" جو دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے سے روکتا ہے تاکہ منفعت مقصود ضائع نہ ہو۔ { وَحِجْرًا مَّحْجُورًا } اور دونوں کے درمیان ایک مضبوط رکاوٹ حائل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت