" کون ہے ہم سے زیادہ طاقتور؟" اور انہوں نے اپنی قوت و طاقت کو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی، عبث اور سفاہیت کے کاموں میں استعمال کیا، اس لئے ان کے نبی نے ان کو ان کاموں سے روکا۔ {فَاتَّقُوا اللَّـهَ} " پس تم اللہ سے ڈرو۔" یعنی تم اپنے شرک اور تکبر کو چھوڑ دو {وَأَطِيعُونِ} " اور میری اطاعت کرو۔" کیونکہ تم جانتے ہو کہ مجھے تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہے اور میں خیر خواہ اور امین ہوں۔