{ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ} " جہنم کے دروازوں میں سے داخل ہوجاؤ۔" ہر ایک کو اس کے عمل کے مطابق جہنم کے طبقات میں سے ایک طبقے میں داخل کردیا جائے گا۔ {خَالِدِينَ فِيهَا} " اس میں تم ہمیشہ رہو گے۔" وہ کبھی بھی وہاں سے نہ نکلیں گے۔" {فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ} " وہ ایسا ٹھکانا ہوگا جہاں ان کو محبوس کر کے ذلیل و رسوا کیا جائے گا اور عذاب دیا جائے گا اور جہاں کبھی انہیں سخت گرمی میں اور کبھی سخت سردی میں داخل کیا جائے گا۔