فهرس الكتاب

الصفحة 5121 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ نے اس سورۃ مبارکہ کے اوائل میں ،قیامت کے دن تین گروہوں، یعنی مقربین، اصحاب یمین، اور مکذبین کے احوال کا ذکر فرمایا ،پھر اس کے آخر میں ان کے ان احوال کا ذکر فرمایا جب موت کا وقت آپہنچے گا ۔چنانچہ فرمایا: {فَاَمَّآ اِنْ کَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ} اگر مرنے والا اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں میں سے ہوگا ۔اور یہ وہ لوگ ہوں گے جو واجبات ومستحبات کی ادائیگی اور محرمات ومکروہات اور بے فائدہ مباحات سے اجتناب کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کے تقرب کے حصول میں کوشاں رہے ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت