نوح علیہ السلام نے اپنے رب کے حکم کی تعمیل کی اور کشتی بنانا شروع کردی { وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيْهِ مَلَأٌ مِّن قَوْمِهِ } " جب کبھی سرداران قوم ان کے پاس سے گزرتے" اور ان کو کشتی بناتے ہوئے دیکھتے {سَخِرُوا مِنْهُ ۚ قَالَ إِن تَسْخَرُوا مِنَّا } " تو مذاق کرتے اس سے، نوح نے کہا، اگر مذاق کرتے ہو ہم سے" یعنی اب اگر تم ہمارا مذاق اڑاتے ہو { فَإِنَّا نَسْخَرُ مِنكُمْ كَمَا تَسْخَرُونَ فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ } " تو ہم بھی مذاق کریں گے تم سے، جیسے تم مذاق کرتے ہو۔