فهرس الكتاب

الصفحة 3885 من 6343

{ أَذٰلِكَ خَيْرٌ} اہل جنت کو عطا کی جانے والی نعمتیں بہترین ہیں جن کا ہم نے وصف بیان کیا ہے، یا جہنم میں دیئے جانے والے عذاب کی وہ تمام اصناف؟ کون سا کھانا اچھا ہے؟ جنت میں جس کھانے کا ذکر کیا گیا ہے وہ بہتر ہے { أَمْ} " یا" جہنمیوں کا کھانا؟ اور وہ {شَجَرَةُ الزَّقُّومِ إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً } " زقوم کا درخت ہے ہم نے اسے " فتنہ" بنا رکھا ہے" یعنی عذاب اور سزا ۔ {لِّلظَّالِمِينَ} " واسطے ظالموں کے" یعنی جنہوں نے کفر اور معاصی کا ارتکاب کر کے اپنے آپ پر ظلم کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت