فهرس الكتاب

الصفحة 2937 من 6343

اس آیت کریمہ سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا، اوہ ان کے تمام ظاہر و باطن کی اطلاع رکھتا ہے، وہ عرش کے اوپر مستوی اور تمام مخلوق سے جدا ہے۔ { فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيرًا } " تو اس کا حال کسی باخبر سے دریافت کر۔" اس سے اللہ تعالیٰ نے اپنی ہی ذات کریمہ مراد لی ہے۔ وہی ہے جو اپنے تمام اوصاف اور اپنی عظمت و جلال کا علم رکھتا ہے اور اس نے تمہیں اپنے بارے میں آگاہ فرمادیا ہے اور اس نے تمہارے سامنے اپنی عظمت بیان کردی ہے۔ جس کے ذریعے سے تم اس کی معرفت حاصل کرسکتے ہو۔ عارف اس کی معرفت حاصل کرکے اس کے سامنے سرافگندہ ہوگئے اور کفار نے اس کی عبادت سے تکبر کیا اور اس کو عار گردانتے ہوئے اس سے اعراض کیا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت