جب اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم مسائل بیان فرمائے جو اس کی حکمت اور رحمت پر مشتمل ہیں، تو بندوں پر اپنے احسان کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا {کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمْ اٰیٰتِہٖ} " اللہ تعالیٰ اسی طرح تم پر اپنی آیتیں بیان فرما رہا ہے۔" یعنی حدود، حلال و حرام اور وہ احکام جن میں تمہارا فائدہ ہے { لَعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ} " تاکہ تم انہیں سمجھو اور ان کا اصل مقصد تمہیں معلوم ہوجائے، کیونکہ جو ان کو سمجھ لے گا، وہ ان پر عمل کرنا ضروری سمجھے گا۔