فهرس الكتاب

الصفحة 1675 من 6343

جب یوسف علیہ السلام کے بھائی ان کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ {آوَىٰ إِلَيْهِ أَخَاهُ ۖ } " تو اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی" یوسف علیہ السلام نے اپنے حقیقی بھائی بنیامین کو، جس کو لانے کے لئے انہوں نے اپنے بھائیوں کو حکم دیا تھا، پاس بلا کر اپنے ساتھ بٹھایا اور بھائیوں سے اس کو الگ کرلیا اور اسے تمام حقیقت حال سے آگاہ کردیا۔ {قَالَ إِنِّي أَنَا أَخُوكَ فَلَا تَبْتَئِسْ } " اس نے کہا، میں تیرا بھائی ہوں، پس غمگین مت ہو" یعنی غم زدہ نہ ہو {بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ } " ان کاموں سے جو یہ کرتے رہے ہیں" کیونکہ ہماری عاقبت اچھی ہے، پھر انہوں نے بنیامین کو اپنے اس منصوبے اور حیلے سے آگاہ کیا جس کے مطابق یوسف علیہ السلام، بنیامین کو اپنے پاس رکھنا چاہتے تھے، جب تک کہ معاملہ اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت