{وَلَا تَحٰضُّوْنَ عَلٰی طَعَامِ الْمِسْکِیْنِ} یعنی تم حاجت مندوں، فقرا اور مساکین کو کھانا کھلانے کے لیے ایک دوسرے کی ترغیب نہیں دیتے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ تم دنیا (کے مال ودولت ) پر بہت بخیل ہو۔ تم دنیا سے بہت محبت کرتے ہو اور اس کی شدید محبت تمہارے دلوں میں سما گئی ہے ،اس لیے فرمایا: {وَتَاْکُلُوْنَ التُّرَاثَ} " اور تم کھا جاتے ہو وراثت۔ " یعنی چھوڑا ہوا مال {اَکْلًا لَّمًّا} " سمیٹ کر۔ " اور اس میں سے کچھ باقی نہیں چھوڑتے۔