فهرس الكتاب

الصفحة 1246 من 6343

یعنی یہ تمام مشرکین سے کامل اور مطلق برأت کا اظہار ہے۔ { إِلَّا الَّذِينَ عَاهَدتُّم مِّنَ الْمُشْرِكِينَ} " سوائے ان مشرکین کے جن سے تم نے معاہدہ کر رکھا ہے" اور وہ اپنے عہد پر قائم ہیں اور ان سے کسی ایسے فعل کا ارتکاب نہیں ہوا جو نقض عہد کا موجب ہو۔ انہوں نے معاہدے میں کوئی کوتاہی ہی کی ہے نہ تمہارے خلاف کسی کی مدد کی ہے۔ پس ان لوگوں کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے کو، اس کی مدت مقررہ تک پورا کرو خواہ یہ مدت تھوڑی ہو یا زیادہ۔۔۔ کیونکہ اسلام خیانت کا حکم نہیں دیتا، وہ تو معاہدوں کو پورا کرنے کا حکم دیتا ہے۔ {إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ} " بے شک اللہ پسند کرتا ہے تقویٰ اختیار کرنے والوں کو۔'' وہ لوگ جنہوں نے ان ذمہ داریوں کو ادا کیا جن کا انہیں حکم دیا گیا اور شرک، خیانت اور دیگر گناہوں سے بچے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت