فهرس الكتاب

الصفحة 6239 من 6343

{یَوْمَیِٕذٍ تُحَدِّثُ} اس دن زمین بیان کرے گی { اَخْبَارَہَا} " اپنی خبریں۔" یعنی عمل کرنے والوں کے اچھے برے اعمال کی گواہی دے گی جو انہوں نے اس کی پیٹھ پر کیے ہیں ، کیونکہ زمین بھی ان گواہوں میں شمار ہوگی جو بندوں کے خلاف ان کے اعمال کی گواہی دیں گے ۔ یہ سب اس لیے ہوگا {بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰی لَہَا} کہ اللہ تعالیٰ اس کو حکم دے گا کہ وہ ان تمام اعمال کے بارے میں خبر دے جو اس کی سطح پر کیے گئے ہیں۔ پس زمین اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرے گی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت