فهرس الكتاب

الصفحة 4399 من 6343

اللہ تبارک و تعالیٰ آگاہ فرماتا ہے کہ اس کے نزدیک دنیا کی کوئی حیثیت نہیں، اگر اپنے بندوں پر اس کا لطف و کرم اور اس کی رحمت نہ ہوتی جس کے سامنے ہر چیز ہیچ ہے تو ان لوگوں پر جنہوں نے کفر کیا، دنیا کو بہت زیادہ کشادہ کردیتا اور بنا دیتا: { لِبُيُوتِهِمْ سُقُفًا مِّن فِضَّةٍ وَمَعَارِجَ } ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی اور سیڑھیاں بھی چاندی کی { عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ } جس کے ذریعے سے وہ اپنی چھتوں پر چڑھتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت