فهرس الكتاب

الصفحة 5396 من 6343

{ وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ } " اور رہے عاد تو انہیں نہایت تیز آندھی سے ہلاک کردیا گیا ۔"یعنی بہت طاقت ور اور طوفانی ہوا جس کی آواز ، بادل کی کڑک سے زیادہ تھی { عَاتِيَةٍ } بہت سے مفسرین کے قول کے مطابق یہ ہوا اپنے داروغوں کے سامنے سرکش تھی۔ دوسرا قول یہ ہے کہ یہ قوم عاد پر نہایت سرکشی کے ساتھ چلتی رہی اور حد سے بڑھ گئی اور یہی قول صحیح ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت