فهرس الكتاب

الصفحة 5887 من 6343

{وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ } زمانہ جاہلیت کے جہلاء بیٹیوں کو فقیری کے ڈر سے کسی سبب کے بغیر زندہ دفن کردیا کرتے تھے۔ پس اس زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا: {بِاَیِّ ذَنْبٍ قُتِلَتْ} " کہ وہ کس گناہ کی وجہ سے قتل کی گئی؟ "اور یہ بات معلوم ہے کہ ان بیٹیوں کا کوئی گناہ نہیں تھا مگر اس (کے ذکر ) میں بیٹیوں کے قاتلین کے لیے زجر وتوبیخ اور جھڑکی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت