اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: {فَالْیَوْمَ } یعنی قیامت کے دن {الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مِنَ الْکُفَّارِ یَضْحَکُوْنَ} "مومن کافروں سے ہنسی کریں گے ۔" جب وہ ان کو عذاب کی سختیوں میں چلتے پھرتے دیکھیں گے اور وہ سب کچھ جا چکا ہوگا جو وہ بہتان طرازی کیا کرتے تھے ، تب ان کی ہنسی اڑائیں گے۔