قیامت کے دن بڑے بڑے اجرام فلکی میں جو تغیرات آئیں گے،اللہ تعالیٰ نے ان کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: {إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ} یعنی جب آسمان پھٹ جائے گا اور پھٹ کر ایک دوسرے سے الگ ہوجائے گا ، اس کے ستارے بکھر جائیں گے اور اس کے سورج اور چاند بے نور ہوجائیں گے۔