فهرس الكتاب

الصفحة 4280 من 6343

ان کا یہ گمان ان کی ہلاکت اور بدبختی کا سبب بنا، اس لئے فرمایا: {وَذَٰلِكُمْ ظَنُّكُمُ الَّذِي ظَنَنتُم بِرَبِّكُمْ} " تمہارا یہی گمان جو تم نے اپنے رب کے متعلق کر رکھا تھا' یعنی تم نے اپنے رب کے بارے میں براگمان کیا جو اس کے جلال کے لائق نہ تھا۔ { أَرْدَاكُمْ} " وہی تمہیں لے ڈوبا۔" یعنی اس نے تمہیں ہلاک کردیا۔ {فَأَصْبَحْتُم مِّنَ الْخَاسِرِينَ} " لہٰذا تم خسارہ پانے والوں میں ہوگئے۔ تم نے اپنے اعمال کے سبب سے، جن کا موجب اپنے رب کے بارے میں تمہارا براگمان تھا، اپنے آپ کو، اپنے گھر والوں اور اپنے دین کو خسارے میں ڈالا۔ بنا بریں تم عذاب اور بدبختی کے مستحق ٹھہرے اور تمہارے لئے عذاب جہنم میں دائمی خلود واجب ہوا۔ یہ عذاب ایک گھڑی کے لئے بھی تم سے علیحدہ نہ ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت