فهرس الكتاب

الصفحة 2847 من 6343

یہ ان آیات کریمہ کی قدرو منزلت اور تعظیم ہے جن کی اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر تلاوت فرمائی تاکہ وہ ان کی قدرو قیمت کو پہچان لیں اور ان کے حقوق کو قائم کریں، چنانچہ فرمایا: { وَلَقَدْ أَنزَلْنَا إِلَيْكُمْ آيَاتٍ مُّبَيِّنَاتٍ } " اور ہم نے نازل کیں تمہاری طرف آیات واضح کرنے والیں۔" یعنی وہ اصولی اور فروعی ہر معاملے میں، جن کے تم محتاج ہو، اس طرح واضح طور پر دلالت کرتی ہیں کہ کوئی اشکال اور شبہ باقی نہیں رہتا۔ {وَ } " اور اسی طرح نازل کیں ہم نے { مَثَلًا مِّنَ الَّذِينَ خَلَوْا مِن قَبْلِكُمْ } " ان لوگوں کی کہاوتیں جو تم سے پہلے گزرے۔" یعنی ہم نے تمہاری طرف تم سے پہلے گزرے ہوئے اچھے برے لوگوں، ان کے اعمال اور ان کے ساتھ جو کچھ ہوا۔۔۔ کی خبریں نازل کیں، جن کو مثال بنا کر تم عبرت حاصل کرسکتے ہو، یعنی جو کوئی ان جیسے افعال کا ارتکاب کرے گا اس کو وہی جزا دی جائے گی جو ان لوگوں کو دی گئی۔

{ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ } یعنی اور ہم نے تمہاری طرف اہل تقویٰ کے لیے نصیحت نازل کی ہے جو وعدہ، وعید اور ترغیب و ترہیب پر مشتمل ہے۔ اہل تقویٰ اس سے نصیحت پکڑتے ہیں اور ان امور سے رک جاتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ ناپسند کرتا ہے اور ایسے امور اختیار کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کو پسند ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت