فهرس الكتاب

الصفحة 4210 من 6343

{يَا قَوْمِ إِنَّمَا هَـٰذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا مَتَاعٌ} " اے میری قوم ! یہ دنیا کی زندگی تو بس چند یوم کا فائدہ ہے۔" دنیا کی زندگی ایک متاع ہے جس کی نعمتوں سے بہت کم فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، پھر یہ متاع مضمحل ہو کر منقطع ہوجائے گی، اس لئے یہ متاع دنیا تمہیں ان مقاصد کے بارے میں دھوکے اور فریب میں نہ ڈال دے جن کے لئے تمہیں پیدا کیا گیا ہے۔ {وَإِنَّ الْآخِرَةَ هِيَ دَارُ الْقَرَارِ} " اور ہمیشہ رہنے کا گھر تو آخرت ہی ہے۔" جو اقامت گاہ اور سکون و استقرار کا گھر ہے تمہیں چاہئے کہ تم آخرت کو ترجیح دو اور ایسے عمل کرو جو تمہیں آخرت میں سعادت سے ہم کنار کریں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت