فهرس الكتاب

الصفحة 4268 من 6343

{ثُمَّ} یعنی زمین کی تخلیق کے بعد {اسْتَوَىٰ } قصد کیا { إِلَى السَّمَاءِ} آسمان کی تخلیق کا {وَهِيَ دُخَانٌ} " اور وہ دھواں تھا" جو پانی کی سطح پر اٹھ رہا تھا۔ {فَقَالَ لَهَا} " پس آسمان سے کہا" چونکہ اس میں اختصاص کا وہم تھا اس لئے اس پر اپنے اس فرمان کا عطف ڈالا: {وَلِلْأَرْضِ ائْتِيَا طَوْعًا أَوْ كَرْهًا} " اور زمین سے کہ دونوں آؤ! خوشی سے یا ناخوشی سے۔" یعنی میرے حکم کی طوعًا یا کرہًا تعمیل کرو یہ نافذ ہو کر رہے گا۔ {قَالَتَا أَتَيْنَا طَائِعِينَ} ''دونوں نے کہا ہم خوشی سے آتے ہیں۔" ہمارا ارادہ تیرے ارادے کی مخالفت نہیں کرسکتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت