فهرس الكتاب

الصفحة 4062 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرمایا: { جَهَنَّمَ} " جہنم ہے" جس میں ہر قسم کا عذاب جمع کردیا گیا ہے، جس کی حرارت بہت شدید اور اس کی ٹھنڈک انتہا کو پہنچی ہوئی ہوگی۔ {يَصْلَوْنَهَا } جہاں ان کو عذاب میں مبتلا کیا جائے گا۔ یہ عذاب انھیں ہر طرف سے گھیر لے گا ان کے نیچے بھی آگ ہوگی اور اوپر سے بھی آگ برے گی۔ {فَبِئْسَ الْمِهَادُ} بدترین مسکن اور ٹھکانا ہوگا جو ان کے لیے تیار کیا گیا ہوگا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت