فهرس الكتاب

الصفحة 2050 من 6343

{ثُمَّ رَدَدْنَا لَكُمُ الْكَرَّةَ عَلَيْهِمْ} ''پھر ہم نے پھیر دی تمہاری باری ان پر'' یعنی پھر ہم نے تمہیں اس متغلب کا فرقوم پر غلبہ عطا کیا اور تم نے انہیں اپنے شہروں سے نکال باہر کیا۔ {وَأَمْدَدْنَاكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ} ''اور قوت دی ہم نے تم کو مالوں سے اور بیٹوں س'' یعنی ہم نے نہایت کثرت سے تمہیں رزق عطا کیا، تمہاری تعداد کو زیادہ کردیا اور تمہیں ان کے مقابلے میں طاقتور بنا دیا۔ { وَجَعَلْنَاكُمْ أَكْثَرَ نَفِيرًا} ''اور تمہاری نفری کو ان کے مقابلے میں بڑھا دیا'' اور اس کا سبب تمہارے نیک کام اور اللہ کے سامنے تمہارا خشوع و خضوع تھا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت