فهرس الكتاب

الصفحة 704 من 6343

جب اس نے اپنے بھائی کو قتل کردیا تو اس کی سمجھ میں نہ آیا کہ وہ کیا کرے، کیونکہ آدم کے بیٹوں میں وہ پہلا شخص تھا جو مرا تھا {فَبَعَثَ اللّٰهُ غُرَابًا يَبْحَثُ فِي الْأَرْضِ } " تو اللہ نے ایک کو ابھیجا جو زمین کریدتا تھا" یعنی وہ زمین کھودتا تھا، تاکہ دوسرے مردہ کوے کو دفن کرے {لِيُرِيَهُ } تاکہ اسے دکھائے " یعنی وہ اس کے ذریعے سے آدم کے قاتل بیٹے کودکھائے {كَيْفَ يُوَارِي سَوْءَةَ أَخِيهِ} " کہ وہ اپنے بھائی کے بدن کو کیسے چھپائے۔" کیونکہ میت کا بدن بھی ستر ہوتا ہے۔ {فَأَصْبَحَ مِنَ النَّادِمِينَ } " پس وہ نادم ہونے والوں میں سے ہوگیا" اسی طرح تمام گناہوں کا انجام ندامت اور خسارہ ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت