{وَيُرِيدُ اللَّـهُ أَن يُحِقَّ الْحَقَّ بِكَلِمَاتِهِ} " اور اللہ چاہتا تھا کہ سچا کر دے حق کو اپنے کلمات سے" پس اس طرح وہ اہل حق کی مدد فرماتا ہے { وَيَقْطَعَ دَابِرَ الْكَافِرِينَ} " اور کاٹ ڈالے جڑ کافروں کی" یعنی وہ اہل باطل کا استیصال کرتا ہے اور اپنے بندوں کو نصرت حق کا ایسا معاملہ دکھاتا ہے کہ جس کے بارے میں کبھی ان کے دل میں خیال بھی نہیں گزرا ہوتا