{يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ} جس روز تمام خلائق ہول ناک اور خوف ناک چیخ کی آواز سنیں گے {بِالْحَقِّ} جس میں کوئی شک ہے نہ شبہ {ذٰلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ } وہ قبروں سے نکلنے کا دن ہوتا۔ اس روز اکیلا اللہ تعالیٰ ہی ہر چیز پر قادر ہوگا، اسی لئے فرمایا: