فهرس الكتاب

الصفحة 2945 من 6343

{ وَالَّذِينَ إِذَا أَنفَقُوا } " اور وہ جب خرچ کرتے ہیں۔'' یعنی نفقات واجبہ و مستحبہ { لَمْ يُسْرِفُوا } " تو اسراف نہیں کرتے۔" یعنی وہ حد اعتدال سے آگے بڑھ کر تبذیر اور حقوق واجبہ سے بے اعتنائی کی حدود میں داخل نہیں ہوتے { وَلَمْ يَقْتُرُوا } اور نہ نفقات میں تنگی کرکے بخل اور کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہیں { وَكَانَ } " اور ہوتا ہے" یعنی ان کا خرچ کرنا۔ { بَيْنَ ذٰلِكَ } اسراف اور بخل کے بین بین { قَوَامًا } "اعتدال کی راہ پر۔" وہ ان مقامات پر خرچ کرتے ہیں جہاں خرچ کرنا واجب ہے مثلًا زکوٰۃ، کفارہ اور نفقات واجبہ وغیرہ۔ نیز ان مقامات پر خرچ کرتے ہیں جہاں خرچ کرنا مناسب ہو اور اس سے نقصان نہ پہنچتا ہو۔ یہ ان کے عدل و انصاف اور اعتدال کی دلیل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت