{وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ} " اور جہنم کو سامنے لایا جائے گا" اور ہر قسم کے عذاب کے ساتھ اس کو تیار کیا جائے گا { لِلْغَاوِينَ } " گمراہ لوگوں کے لئے" جو اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں مبتلا رہے، اس کے محارم کے ارتکاب کی جرأت کی، اس کے رسولوں کو جھٹلایا اور رسول جو دعوت حق لے کر آئے تھے اس کو ٹھکرا دیا۔